راولپنڈی ؛ پانچ دسمبر کو ہونے والے تیسرے اور آخری مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں کل 3 ہزار 821امیدوار قسمت آزمائیں گے

22 لاکھ 81ہزار 483افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے ، 1770 پولنگ سٹیشن اور 4465پولنگ بوتھ قائم ہو ں گے، 50پولنگ سٹیشنز حساس قرار

بدھ 2 دسمبر 2015 14:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) ضلع راولپنڈی میں پانچ دسمبر کو ہونے والے تیسرے اور آخری مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں کل3 ہزار 821امیدوار قسمت آزمائیں گے جبکہ 22 لاکھ 81ہزار483 افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے جس کے لئے ضلع بھر میں 1770 پولنگ سٹیشن اور 4465پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جبکہ 50پولنگ سٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع راولپنڈی کی پانچ تحصیلوں کلر سیداں ، گوجر خان ، ٹیکسلا ، کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں کو میونسپل کمیٹیوں کا درجہ دیا گیا ہے جبکہ تحصیل مری کی 14تحصیلوں میں 6 تحصیلوں کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا گیا ہے باقی آٹھ تحصیلوں کو ڈسٹرکٹ کونسل کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے راولپنڈی سٹی کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا گیاہے جبکہ شہر کے دیگر علاقوں کو ڈسٹرکٹ کونسل میں شامل کیا گیا ہے ضلع بھر میں مردوں کیلئے 439 پولنگ سٹیشن جبکہ خواتین کیلئے بھی 439 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ 893 مخلوط پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں ضلع بھر میں 1771پریذائیڈنگ آفیسر 18578 اسسٹنٹ پرایذائیڈنگ آفیسر جبکہ 439 پولنگ آفیسر تعینات کئے گئے ہیں ضلع بھر میں کل رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد 2281483 ہے جن میں 1227638 مرد ووٹرز جبکہ 1053845 خواتین ووٹرز شامل ہیں

متعلقہ عنوان :