کراچی میں آج چہلم حضرت امام حسین کے جلوس کے موقع پر ٹریفک پولیس کراچی نے عوا م کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کئے

بدھ 2 دسمبر 2015 14:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) کراچی میں کل( جمعرات ) چہلم حضرت امام حسین کے جلوس کے موقع پر ٹریفک پولیس کراچی نے عوا م کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔اس سلسے میں مندرجہ ذیل تفصیلات جاری کی ہیں۔اس دن ایک جلوس نشتر پارک سے 1300 بجے برآمد ہوگا اس جلو س سے قبل علم کا جلو س مارٹن روڈ امام بارگاہ سے تقریبا 0900 بجے برآمد ہو گا اور یہ نشتر پارک پر اختتام پذیر ہو گا جہاں مرکزی مجلس منعقد ہوگی اور اس کے بعد جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادار کے لیے روانہ ہوگا۔

جیسے ہی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہوگاشہر کی جانب سے آنے والی تمام ٹریفک کو سولجر بازار(بہادر یار جنگ روڈ)، کوسٹ گارڈ، انکل سریاچوک سے جوبلی یا نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تمام ٹریفک جوکہ ناظم آباد کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آرہی ہو نگی انہیں لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کی جانب گارڈن کی طرف موڑ دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں۔

تمام ٹریفک جوکہ لیاقت آباد سے آرہی ہوگی ڈاکخانہ سے بائیں الطاف علی بریلوی روڈ جانب پرانی سبزی منڈی ، یونیورسٹی روڈ ، یو ٹرن، جیل فلائی اوور ، نیو ایم اے جناح روڈ، پی پی چورنگی ، دادا بھائی نور جی، کشمیر روڈ، سوسائٹی سگنل ، شاہراہ قائدین ، شاہراہ فیصل، لکی اسٹار، سرور شہید روڈ، فاطمہ جناح روڈ، مولانادین محمد وفائی روڈ ، ڈاکٹر ضیاء ا لدین احمد روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈکی طرف موڑ دیا جائے گا۔

اسی طرح وہ تمام ٹریفک جو کہ اسٹیڈیم روڈکی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جائے گی ، انہیں نیو ایم اے جناح روڈکی جانب سے آنے کی اجازت ہو گی۔ البتہ یہ گاڑیاں دادا بھائی نورجی روڈ، کشمیر روڈاور سوسائٹی سگنل سے ہوتی ہوئی براستہ شاہراہ قائدین سے شارع فیصل پر پہنچے گی۔ وہ تمام ٹریفک جو کہ سپر ہائی وے، گلبرگ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جانا چاہے اسے لیاقت آباد نمبر10 سے ناظم آباد چورنگی نمبر2 کی طرف موڑ دیا جائے گا جو براستہ حبیب بینک چوک، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماری پور تک جاسکیں گے اور اسی طر ح واپسی کے لئے یہی راستہ اختیا کیا جائے گا۔

وہ تمام ٹریفک جو کہ نیشنل ہائی وے سے شہر کی طرف جائے گی اسے براستہ راشد منہاس روڈ، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، حسن اسکوائر، لیاقت آبادنمبر 10، ناظم آباد چورنگی نمبر2، حبیب بینک چوک، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماری پور تک آنے کی اجازت ہو گی اور اسی طر ح واپسی کے لئے یہی راستہ اختیا کیا جائے گا۔ ہر قسم کی چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اس تمام ٹریفک کو، بہادر یار جنگ روڈ اور خان بہادر نقی محمد خان روڈ پر موڑ دیا جائے گا۔ البتہ یہ ٹریفک سولجر بازار روڈ اور خان بہادر نقی محمدخان روڈ، بہادر یار جنگ کراسنگ تک جا سکے گی۔تمام قسم کی چھوٹی ٹریفک جوکہ مزار قائد کی طرف سے براستہ ایم اے جناح روڈ کی جانب سے آ رہی ہو گی اس تمام ٹریفک کو بہادر یار جنگ روڈ پر موڑ دیا جائے گا اور کسی بھی گاڑی کو کسی بھی حالت میں نمائش چوک کی جانب جانے کی اجازت نہ ہو گی۔

تمام قسم کی ٹریفک جوکہ براستہ شاہراہ قائدین سے نمائش چوک کی جانب جائے گی اسے سوسائٹی سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ سوائے ان گاڑیوں کے جنکے windscreen پرجلوس میں شامل ہونے کا اسٹیکر چپسا ں ہوگا ۔ جب جلوس کا اگلا سر ا ایم اے جناح روڈ، مینسفلڈ اسٹریٹ پر پہنچے گا تو تمام ٹریفک جو صدر اوردوسری کالونیوں کی طرف جانا چاہے گی اس کو ایمپریس مارکیٹ کی طرف ذیل چوراہوں سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔،پریڈی اسٹریٹ ،ایم اے جناح روڈ،کورٹ روڈ چوک،فریسکو چوک۔ کسی بھی ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ اور اس کے جنکشن پریڈی اسٹریٹ سے جانے کی اجازت نہیں ہو گی جب تک کے جلو س مکمل طور پر اس چوک سے گزر نہیں جاتا۔ کسی بھی قسم کی گاڑی کو جلوس کے روٹ پر کھڑی کرنیکی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :