مسلم لیگ ن عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کررہی ہے،میاں عرفان دولتانہ
بدھ 2 دسمبر 2015 14:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کررہی ہے ،پورے ملک میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں ۔
(جاری ہے)
تیزرفتار ترقی اورمعاشی سرگرمیوں کے فروغ میں برق رفتار ذرائع نقل و حمل بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اورٹرانسپورٹ سسٹم معاشرہ کی تہذیب و ثقافت کا عکاس ہوتاہے بلاشبہ بہترین اور جدید ٹرانسپورٹ سسٹم مہذب معاشروں کی پہچان ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اورذرائع نقل وحمل کو بہتر بنانے پر بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔
عوام کو سستی،آرام دہ اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی پر اربوں روپے صرف کئے ہیں -صوبے بھر میں انفراسٹرکچر کو بہتربنایا،سڑکوں، پلوں اور انڈرپاسز کاجال بچھایاجا رہا ہے۔ شہبازشریف درد دل رکھنے والے لیڈر ہیں وہ عوام کی دکھ اور تکالیف کو نہ صرف محسوس کرتے ہیں بلکہ ان کے ازالے کے لئے عملی اقدامات بھی اٹھاتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.