چہلم ،پنجاب بھر میں ”امام بارگاہوں سے ملحقہ عمارتیں“ بھی24گھنٹے کیلئے پولیس کے حوالے

عزا داروں کو خصوصی کارڈز جاری، کسی بھی شخص کو” چادر اوڑھ کر“ جلوس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں،موٹر سائیکل سوار کو پانچ سو گز کا فاصلہ رکھنے کی خصوصی ہدایت

بدھ 2 دسمبر 2015 14:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) آج ”چہلم“کے سلسلہ میں پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ملنے والی سکیورٹی ہدایت کے مطابق پنجاب بھر میں امام بارگاہوں سے ملحقہ عمارتیں بھی24گھنٹے کیلئے پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ چہلم جلوسوں کے راستوں پر خفیہ کیمرے نصب کرنے کے ساتھ ساتھ جلوس کے راستوں میں آنیوالی مارکیٹس کو مکمل بند کیا جائے گا،ڈبل سواری پر پابندی کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل سوار کو پانچ سو گز کا فاصلہ رکھنے کی خصوصی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عزا داروں کو خصوصی کارڈز جاری کئے گئے ہیں جبکہ دوران جلوس کسی غیر متعلقہ شخص کی نشاندہی ہونے پر پولیس کوحراست میں لینے کا حکم دیاپنجاب بھر کے ڈی سی اوز کو حکومت کی طرف سے جاری حکم نامہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ کویہ بھی شخص” چادر اوڑھ کر“ جلوس میں داخل نہیں ہونا چاہئے۔ جلوس مقررہ وقت سے شروع کرکے مقررہ وقت پر ہی ختم کرانے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :