Live Updates

پاک بھارت وزرائے اعظم کی کھٹمنڈو میں ملاقات کی خبر سن کر دھچکا لگا ہے،عمران خان

بدھ 2 دسمبر 2015 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور نریندر مودی کی کھٹمنڈو میں ملاقات کی خبر سن کر دھچکا لگا ان دونوں کے درمیان خفیہ ملاقات کا اہتمام بھارتی بزنس مین نے کیا جس پر حیرت ہے ۔ نواز شریف پر ہر وقت اسٹیبلشمنٹ کا خوف سوار رہتا ہے وہ پاک فوج کی ساکھ متاثر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نریندر مودی دائیں بازوؤں کے حامیوں کا غلام بن چکا ہے بدقسمتی سے پاک بھارت وزراء اعظم میں قائدانہ صلاحیت موجود نہیں ۔ نواز شریف بااعتماد طریقے سے آگے بڑھنے کی صلاحیت سے محروم ہیں پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نبرد آزما ہے، نواز شریف کی حرکتوں سے پاک فوج کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :