ایم اے جناح روڈ پرفائرنگ سے ملٹری پولیس کے دواہلکار کی شہادت کے بعد رینجرزکے مختلف علاقوں میں چھاپے ،کئی افراد گرفتار

بدھ 2 دسمبر 2015 14:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) ایم اے جناح روڈ پرفائرنگ سے ملٹری پولیس کے دواہلکار کی شہادت کے واقعے کے بعد رینجرز نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکرکئی افراد کوحراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم اے جناح روڈ پرگل سینٹر کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے ملٹری پولیس کے دواہلکاروں کی شہادت کے واقعے کے بعد رینجرز کی کارروائیوں میں تیزی آگئی ذرائع کے مطابق رینجرز نے اولڈسٹی ایریا،برنس روڈ ،لائینزایریا سمیت مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ،ذرائع کاکہنا ہے کہ چھاپے ملٹری پولیس پرحملے میں ملوث ملزمان کی تلاش میں مارے گئے اوران کاروائیوں میں 30کے قریب مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیاگیا ،اولڈسٹی ایریاکے علاقے بھیم پورہ میں رینجرز نے 2رہائشی مکانات میں شرچ آپریشن کیا جس کے دوران ایک مشتبہ شخص کوحراست میں لے لیا گیا ہے،پاکستان چوک کے قریب سیاسی جماعت کے انتخابی کیمپ پرچھاپے کے دوران عامر نامی شخص کوحراست میں لے لیا گیا،رینجرز اہلکاروں نے تبت سینٹر پرواقع راہائشی فلیٹ پربھی چھاپا مارکارروائی کی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ،ذرائع کے مطابق زیرحراست افراد کوپوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے،جبکہ ڈی آئی جی جنوبی ڈاکٹر جمیل کاکہنا ہے کہ پولیس مذکورہ واقع کامختلف زاویوں سے جائزہ لے رہی ہے ،اورپولیس تقریبا ملزمان تک پہنچ چکی ہے جن کوجلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :