Live Updates

تحریک انصاف نے اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں کو بھی ”دھاندلی“ قرار دے دیا

بدھ 2 دسمبر 2015 14:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماوٴں کی طرف سے عوامی رابطہ ویب سائیٹ فیس بک اور ٹووئیٹرپر حکومتی معاشی پالیسز کی کھل کر مخالفت کر دی اور کہا کہ 2018 سے پہلے ہی ”دما دم مست قلندر ہوگا،فراڈ کرنے والے حکومت کیسے چلا سکتے ہیں،اسحاق ڈار کی ”پالیسیاں‘ بھی ”دھاندلی“ زدہ ہیں وہ تین ، تین ماہ کا بجٹ بنا لیتے تو عوام کو پتہ ہوتا ہر تین ماہ بعد نئے ٹیکس لیگیں گے، آنیوالا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے۔

(جاری ہے)

متعدد سیاست دانوں کے مطابق اسلام آباد کے نتائج راتوں رات تبدیل کئے گئے مگر قوم نے دیکھ لیا ہے کہ قوم کو ریلیف دینے کے دعویدار جھوٹے حکمرانوں نے ایک اور” منی بجٹ“ پیش کرکے قوت کے منہ سے آخری نوالہ چھین لیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات