بلدیاتی الیکشن تیسرا مرحلہ، 341 ارب کے کسان پیکیج کے چرچے

ترقیاتی فنڈز موجود ہیں لیکن الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ابھی ترقیاتی کام کروا نہیں سکتے، امیدواروں کے حربے

بدھ 2 دسمبر 2015 14:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کے انتخابات پانچ دسمبر کو ہو رہے ہیں میں حکمران جماعت نون لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے امیدوار گلی گلی، محلے محلے وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کردہ 341 ارب کے کسان پیکیج کے چرچے کر رہے ہیں اور ووٹر کو ان کا حصہ دلانے کی حامی بھی بھر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں چیئرمین کے امیدواروں کے مطابق ان کے پاس ترقیاتی فنڈز کو موجود ہیں لیکن الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ابھی ترقیاتی کام کروا نہیں سکتے