پولیو ویکسیئن پلانے کی نئی مہم 14 سے 16 دسمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

بدھ 2 دسمبر 2015 14:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) حکومت پنجاب نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی الیکشن اور حساس اضلاع میں جہاں جہاں” پولیو ویکسیئن“ نہیں پلائی گئی تھی وہاں پولیو ویکسیئن پلانے کی نئی مہم 14 سے 16 دسمبر سے شروع کی جائے جس کیلئے محکمہ صحت نے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ضلعی آفیسر نے آن لائن کو بتایا کہ پولیو ویکسیئن پلانے کی مہم 14 سے 16 دسمبر مقرر کی گئی ہے،پولیو ٹیمیں گھر گھر قطرے پلانے کے علاوہ ریلوے اسٹیشنز، بس اسٹینڈ اور دیگر مقامات پر بھی خصوصی ڈیوٹیاں دینگی اور اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :