پی آئی اے کی لاجواب سروس کا کمال،،کنفرم ٹکٹ ہونے کے باوجود شہری کوطیارے سے آف لوڈ کر دیا،،،شہری نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے پی آئی اے کے خلاف لاہور کی صارف عدالت میں ایک کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2015 14:33

پی آئی اے کی لاجواب سروس کا کمال،،کنفرم ٹکٹ ہونے کے باوجود شہری کوطیارے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین02دسمبر۔2015ء) مقامی شہری محمد ہشام نے غلام مرتضی چوہدری کے توسط سے صارف عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پی آئی اے کی فلائٹ نمبر پی کے 657 کی کنفرم ٹکٹ کے باوجود پی آئی اے سٹاف نے راولپنڈی سے لاہور آنے والے طیارے سے اسے آف لوڈ کر کے اپنے افسران کو جہاز میں سوار کرا دیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاجواب سروس کے نام پر پی آئی اے سٹاف نے اسے زدو کوب کیا اور بد تمیزی بھی کی جو کہ صارف ایکٹ کی واضح خلاف ورزی اور پی آئی اے کسٹمر سروس رولز کی بھی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ خلاف قانون آف لوڈ کرنے پر پی آئی اے کو ایک کروڑ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :