کترینہ کیف اور رنبیر کی شادی کی خبروں کو تقویت ملنے لگی

بدھ 2 دسمبر 2015 14:47

کترینہ کیف اور رنبیر کی شادی کی خبروں کو تقویت ملنے لگی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء)بالی ووڈ میں کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی دوستی اور شادی کی خبریں تو گرم رہتی ہی ہیں لیکن کچھ عرصے سے یہ افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں کہ کترینہ نے رنبیر کے والد رشی کپور کوپاپا کہنا شروع کردیا ہے، جس سے دونوں کی شادی کی خبروں کو مزید تقویت ملی-تاہم انڈین ایکسپریس کے مطابق رنبیر کپور نے اپنی حالیہ فلم 'تماشا' کی کامیابی پر منعقد کی گئی ایک پارٹی کے دوران ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ،یہ درست نہیں ہے، کترینہ انھیں پاپا نہیں کہتیں، وہ انھیں رشی جی کہتی ہیں-رپورٹس کے مطابق اس سوال پر رنبیر مسکراتے ہوئے نظر آئے، جبکہ ” تماشا“ کی ہیروئن دپیکا پڈوکون بھی اپنی مسکراہٹ پر قابو نہ رکھ سکیں-رنبیر اور کترینہ کے تعلق کی خبریں اس وقت سامنے آئی تھیں جب دونوں راج کمار سنتوشی کی فلم ”عجب پریم کی غصب کہانی میں“ کام کرنے کے لیے اکھٹے ہوئے جس کے بعد دونوں پرکاش جھا کی”راج نیتی“ میں بھی اکھٹے نظر آئے۔

(جاری ہے)

تاہم رنبیر اور کترینہ نے کبھی بھی اپنے تعلقات کا اعتراف نہیں کیا اور نہ ہی منگنی یا شادی کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔