چینی جوڑا موٹاپے کا شکار ، صحت مند بچے کو جنم دینے کے لیے تھیراپی کروانے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 دسمبر 2015 14:47

چینی جوڑا موٹاپے کا شکار ، صحت مند بچے کو جنم دینے کے لیے تھیراپی کروانے ..

چین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 دسمبر 2015 ء): چینی صوبے جن لن میں موٹاپے کا شکار ایک جوڑے نے اپنی چھوٹی سی فیملی کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا جس میں ان کو شدید موٹاپا رکاوٹ بن گیا . سوشل میڈیا پر اس جوڑے کی تصاویر کو خاصی مقبولیت حاصل ہو گئی ہے .

(جاری ہے)

چینی جوڑے نے ایک صحت مند کنبے اور صحت مند بچے کو جنم دینے کی خاطر اپنے موٹاپے کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا .زائد وزن کے حامل چینی جوڑے نے چینی صوبے جن لن کے ایک اسپتال میں ہی موٹاپے سے نجات کے لیے تھیراپی کروانے کی غرض سے رجسٹریشن بھی کروا دی ہے. سوشل میڈیا صارفین نے چینی جوڑے کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا .معمول سے زائد وزن کے حامل اس چینی جوڑے کی تصاویر آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

چینی جوڑے نے موٹاپے سے نجات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا