فلم ’‘باجی راوٴ مستانی“ 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی

بدھ 2 دسمبر 2015 14:52

فلم ’‘باجی راوٴ مستانی“ 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء)بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے فلم ’‘باجی راوٴ مستانی“ کو اپنی زندگی کی سب سے مشکل فلم قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیا۔بالی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق رنویر فلم ’باجی راوٴ مستانی‘ کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیں گے بلکہ وہ اس کے منافع سے اپنا حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فلم ’باجی راوٴ مستانی‘ 130 کروڑ روپے کے بجٹ پر بنائی گئی ہے۔رنویر سنگھ بولی وڈ کے واحد ایسے اداکار نہیں بلکہ شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان اور اجے دیوگن بھی اپنی فلموں کے بجٹ سے منافع حاصل کرتے ہیں۔فلم”باجی راوٴ مستانی“ کی کہانی باجی راوٴ پیشوا اور رقاصہ مستانی کی محبت پر مبنی ہے۔ یہ کردار اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون ادا کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ اداکارہ پریانکا باجی راوٴ کی پہلی بیوی کاشی بائی کا کردار ادا کررہی ہیں۔فلم اس سال 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔