لاہور ہائیکورٹ نے اقدام قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی،ضمانت مسترد ہونے پر ستر سالہ ملزم کے فرار کو کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2015 14:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین02دسمبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق نے کیس کی سماعت کی۔ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ان کے موکل پرسرعام فائرنگ کرنے اور اقدام قتل کے الزام کے تحت تھانہ رجوعہ چنیوٹ میں بے بنیاد مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ععدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اور گواہ بھی موجود نہیں لہذا یوسف نامی ملزم کی ضمانت منظور کی جائے۔تاہم عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔درخواست ضمانت مسترد پوتے ہی ستر سالہ یوسف کمرہ عدالت سے باہر نکل کر پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے بھاگ کھڑا ہوا۔تاہم تفتتیشی افسر اور مدعی مقدمہ نے ملزم کا تعاقب کر کے اس دبوچ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔