محرم الحرام کاچہلم: ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لیے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2015 14:56

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔02 دسمبر۔2015ء) محرم الحرام کے چہلم کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کیساتھ ساتھ جلوس کے راستوں پر خفیہ کیمرے نصب کرنے اور دوران جلوس کسی غیر متعلقہ شخص کو داخل نہ ہونے کی ہدایات جاری کردی ہیں ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ کوشش کی جائے کہ کوئی بھی شخص چادر اوڑھ کر جلوس میں داخل نہ ہو جلوس میں داخل ہونے سے قبل ہر شخص کی بلا امتیاز تلاشی لی جائے جلوس کے راستوں میں آنیوالی عمارتوں میں رہائش پذیر افراد کو بھی پابند بنایا جائے کہ وہ اپنی عمارتوں کی کھڑکیاں دوران جلوس بند رکھیں گے انتظامیہ نے جلوس کے راستوں میں آنیوالی عمارتوں پر بھی نشانہ باز اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ جلوس کے منتظمین سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں اور جلوس مقررہ وقت سے شروع کرکے مقررہ وقت پر ہی ختم کریں تاکہ کسی کی دل آزاری نہ ہو اور امن و امان کی صورتحال بھی کنٹرول میں رہے۔

متعلقہ عنوان :