چھاپوں کا سلسلہ ختم : شہر بھر میں غیر معیاری‘ مضر صحت کھانوں دھندہ عروج پر پہنچ گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2015 14:57

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔02 دسمبر۔2015ء) چھاپوں کا سلسلہ ختم ہوتے ہی شہر بھر کے ہوٹلوں میں غیر معیاری‘ مضر صحت کھانوں کیساتھ ساتھ کیمکلز ملے دودھ کے علاوہ دیگر اشیاء کی فروخت کا دھندہ پھر عروج پر پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

شہر بھر کے ہوٹلز پر چھاپوں کے دوران شہریوں کا یہ پتہ چلا کہ شہر کے بڑے بڑے ہوٹلز بھی کس طرح لوگوں کو غیر معیاری‘ مضر صحت کھانے فراہم کررہے تھے چھاپوں کے بعد ہوٹلز کے کھانوں میں نہ صرف بہتری آئی تھی بلکہ صفائی کا نظام بھی بہتر ہوا تھا جونہی چھاپوں کا سلسلہ ختم ہوا نہ صرف ہوٹلوں پر غیر معیاری کھانوں کی فروخت کا دھندہ ایک بار پھر عروج پر پہنچ گیا جبکہ شہر بھر میں کیمیکل ملا دودھ بھی انسانی زندگیوں کیلئے خطرناک ہے یہ دودھ بچوں کیلئے زیادہ خطرناک ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ان اشیاء کے علاوہ بھی دیگر غیر معیاری اشیاء کی فروخت عروج پر ہے انتظامیہ نے چند دن کاروائی ڈالنے کے بعد پھر عوام کو بیمار ہونے کیلئے ہوٹلوں کے غیر معیاری کھانوں پر چھوڑ دیا ہے۔