نیٹو کا افغانستان میں مزید ایک سال 12ہزار فوجی تعینات رکھنے کا اعلان

بدھ 2 دسمبر 2015 15:08

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء ) نیٹو کے سکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے افغانستان میں مزید ایک سال 12ہزار فوجی تعینات رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں تقریباً 12000 فوجیں تعینات رکھی جائیں گی، تاکہ یہ بات یقینی بنائی جائے کہ ملک دہشت گردوں کے لیے پھر سے محفوظ ٹھکانہ نہ بن جائے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیٹو کے سکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے بتایا کہ اپنے ’رِزولوٹ سَپورٹ مشن‘ کے حصے کے طور پر، اتحاد اندازاً 12000 فوجی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرے گا۔

(جاری ہے)

اْنھوں نے کہا کہ یہ عدد افغانستان میں نیٹو فوج کی موجودہ نفری جاری رکھنے کے عین مطابق ہے۔اسٹولٹن برگ کے اس اعلان سے قبل، اتحاد کے وزرائے خارجہ نے اِس فیصلے کی توثیق کی۔گیارہ ستمبر کے دہشت گرد حملوں کے بعد طالبان سے لڑائی کا فیصلہ کیا گیا اور امریکہ اور اْس کے اتحادیوں نے 2001 میں افغانستان فتح کیا۔ نیٹو نے 2003 میں اس کارروائی کی کمان سنبھالی۔ تاہم، اتحاد نے 2014 میں لڑاکا کارروائی ختم کی، جب کہ پیچھے صرف ’رزولوٹ سپورٹ مشن‘ باقی رہ گیا۔آج، طالبان شدت پسند اپنے حملوں میں تیزی لاتے جا رہے ہیں، جب کہ داعش کا انتہا پسند گروپ ملک میں پیر جما رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :