نائیجیریا، قومی سلامتی کے سابق سربراہ چوری کے الزام میں گرفتار

بدھ 2 دسمبر 2015 15:09

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء )نائیجیریا کے قومی سلامتی کے سابق مشیر سامبو ڈاسوکی کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ، ان پر الزام تھا کہ وہ دو بلین ڈالر کی رقوم چوری کی کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں، یہ رقوم انتہا پسند تنظیم بوکو حرام کے خلاف کارروائیوں پر خرچ ہونا تھیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابقنائجیریا کے قومی سلامتی کے سابق مشیر سامبو ڈاسوکی کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ایک تحقیقاتی پینل کی طرف سے ڈاسوکی پر فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد نائجیریا کے صدر محمد بخاری نے ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کے۔ ڈاسوکی ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔