برکینا فاسو میں صدارتی الیکشن کے نتائج کا اعلان،روش مارک کرسٹیان کابورے کامیاب

بدھ 2 دسمبر 2015 15:11

واگادوگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء ) شورش زدہ افریقی ملک برکینا فاسو میں گزشتہ اتوار کے روز ہونے والے صدارتی الیکشن کے نتیجے کا اعلان کر دیا گیا ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق روش مارک کرسٹیان کابورے نے پہلے راوٴنڈ میں کامیابی حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

ان کو 53 فیصد سے زائد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ کابورے گزشتہ چار دہائیوں میں اِس افریقی ملک کے پہلے جمہوری طور پر منتخب ہونے والے صدر ہیں۔ وہ گزشتہ برس مستعفی ہونے والے صدر بلائس کومپورے کے دور میں وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں۔ طویل عرصے تک برسراقتدار رہنے والے کومپورے کو عوام مظاہروں کے نتیجے میں منصبِ صدارت کو خیرباد کہنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :