اثاثہ جات ریفرنس کیس ، طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر استغاثہ کے گواہ اور سابق آفیسر نیب احمد جواد مرزا اشتہاری قرار

بدھ 2 دسمبر 2015 15:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت میں متعددبار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر استغاثہ کے گواہ اور سابق آفیسر نیب احمد جواد مرزا کو اشتہاری قرار دے دیا، عدالت کی جانب سے استغاثہ کے مزید گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو راولپنڈی کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

عدالت کے بار بار طلب کئے جانے کے باوجود استغاثہ کے گواہ احمد جواد مرزا عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے نیب کے سابق افسر احمد جواد مرزا کو اشتہاری قرار دے دیا۔ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے کی ۔ عدالت کی جانب سے استغاثہ کے مزید گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔کیس کی سماعت 9دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :