افغان صدرکے آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، مذاکرات تصادم نہیں افغانستان اورخطے میں امن قائم کرنے کاذریعہ ہیں، پاکستان اورافغانستان کوآگے بڑھنے کیلئے الزام تراشی ختم کرناہوگی، افغانستان میں قیام امن پورے خطے کے مفاد میں ہے، پاکستان اورافغانستان کی تاریخ اور ہیروز میں مماثلت ہے

افغانستان میں پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین کا کابل میں تقریب سے خطاب

بدھ 2 دسمبر 2015 15:12

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) افغانستان میں پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین نے کہا ہے کہ پاکستان افغان صدراشرف غنی کے آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کامنتظر ہے، مذاکرات تصادم نہیں افغانستان اورخطے میں امن قائم کرنے کاذریعہ ہیں، پاکستان اورافغانستان کوآگے بڑھنے کیلئے الزام تراشی ختم کرناہوگی۔

(جاری ہے)

افغان دارالحکومت کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان میں پاکستانی سفیر سید ابرارحسین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کی تاریخ ایک جیسی ہے،پاکستان اورافغانستان کی تاریخ اور ہیروز میں مماثلت ہے ،ہمارے سب سے اہم میزائل کا نام افغانی ہیرو کے نام پر ہے۔

پاکستان اور افغانستان کو آگے بڑھنے کیلئے ایک دوسرے پر الزام تراشی بند کرنی ہوگی۔ افغانستان میں قیام امن پورے خطے کے مفاد میں ہے۔