انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم اور کو چنگ سٹاف ٹکڑوں کی شکل میں وطن واپس پہنچنا شروع

بدھ 2 دسمبر 2015 15:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) انگلینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم اور کو چنگ سٹاف ٹکڑوں کی شکل میں وطن واپس پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔متحدہ عرب امارات سے قومی ٹیم کے بلے باز محمد حفیظ، ہیڈ کوچ وقاریونس، باؤلنگ کوچ مشتاق احمد، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاوراور مینجر انتخاب عالم لاہور پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات سے قومی ٹیم کے بلے باز محمد حفیظ، ہیڈ کوچ وقاریونس، باؤلنگ کوچ مشتاق احمد، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاوراور مینجر انتخاب عالم لاہور پہنچ گئے۔انگلینڈسے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے بلے باز محمدحفیظ ، ٹیم کے تینوں کوچز اور منیجر امارات سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔وقار یونس نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگوکرنے سے معذرت کرلی۔ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہدآفریدی، محمدعرفان، شعیب ملک، سہیل تنویر، احمدشہزاد اور عمراکمل دبئی ایئرپورٹ سے بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں شرکت کیلئے ڈھاکہ پہنچ گئے۔