سابق فرانسیسی فٹبالر زین الدین زیڈان کا بیٹا لوکا بھی باپ کے نقش قدم پر چل پڑا

بدھ 2 دسمبر 2015 15:15

سابق فرانسیسی فٹبالر زین الدین زیڈان کا بیٹا لوکا بھی باپ کے نقش قدم ..

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) فرانس کے سابق عظیم فٹبال زین الدین زیڈان کا بیٹا لوکا بھی ان کے نقش قدم پر چل پڑا، رئیل میڈرڈ کی یوتھ ٹیم کی جانب سے ایک مقابلے میں حریف کھلاڑی کو سر سے ٹکر مارنے پر انھیں میدان سے باہر جانا پڑا۔

(جاری ہے)

فرانس کے سابق فٹبالر زیڈان کے بیٹنے لوکا رئیل میڈرڈ کی یوتھ ٹیم میں گول کیپر ہیں اور ایک میچ میں 4 گول کھانے کے بعد فرسٹریشن کا شکار ہوگئے اور مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو ٹکر دے ماری۔ لوکا کی حرکت پر ریفری نے فوراً ریڈ کارڈ دکھایا اور انھیں میدان سے باہر کردیا۔یاد رہے کہ 2006 کے ورلڈ کپ فائنل میں لوکا کے والد زیڈان نے بھی اطالوی ڈیفینڈر مارکو میٹیرازی کو ٹکر دے ماری تھی۔