آل کراچی عظمت علی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ،مسلم اسٹار لانڈھی کامیاب

بدھ 2 دسمبر 2015 15:15

آل کراچی عظمت علی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ،مسلم اسٹار لانڈھی کامیاب

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) نیشنل اسپورٹنگ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی عظمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ مسلم اسٹار لانڈھی نے ایچ ایم حنیف کی قیادت میں ینگ گلوب فٹ بال کلب بنارس کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا دوران کھیل مقابلہ 1-1گول سے برابری پر ختم ہوا مسلم اسٹار کی جانب سے عمران مدنی نے خوبصورت گول اسکور کئے پنالٹی ککس مرحلے میں مسلم اسٹار کی جانب سے محمد مبارک ،محمد سہیل ،نور احمد اور عبد الرحمن نے گول اسکور کئے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں شہزاد محمڈن نے مضبوط حریف کوہاٹ اسپورٹس کو 2-1سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگی بنالی شہزاد محمڈن کی جانب سے فضل بلوچ اور یونس نے گول کئے ٹورنامنٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل مقابلہ آج الشہباز کورنگی اور ملیر ینگ بوائز کے مابین کھیلا جائیگا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض فرید طوفان ،حیدر علی اور محمد وکیل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر شیر افضل تھے ۔