بنگلہ دیش پریمیئر لیگ : لیگ سپنر یاسر شاہ ’’اپنوں ‘‘ پر ہی بجلیاں گرانے لگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 دسمبر 2015 15:24

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ : لیگ سپنر یاسر شاہ ’’اپنوں ‘‘ پر ہی بجلیاں ..

ڈھاکہ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 2دسمبر- 2015ء) بنگلہ دیش پریمیرلیگ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ ’’اپنوں ‘‘ پر ہی بجلیاں گرانے لگے ۔ چٹاگانگ میں 29سالہ یاسر شاہ کی ٹیم کومیلا وکٹورینز کے مقابل آئی جس میں ان کے ہم وطن احمد شہزاد اور شعیب ملک شامل تھے ۔

(جاری ہے)

یاسر شاہ کو مخالف اوپنر احمد شہزاد کے سامنے باؤلنگ کرنے کا موقع نہ مل سکا کیوں کہ وہ جلدی آؤٹ ہوکر پوویلین لوٹ چکے تھے تاہم انہوں نے ہموطن آل راؤنڈر شعیب ملک کی وکٹ حاصل کرلی جو انہیں آگے بڑھ کر زوردار شاٹ لگانے کی کوشش میں لانگ آف پر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔

یاد رہے کہ یاسر شاہ اب تک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے 5میچز میں 7شکار کر چکے ہیں ۔