چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بد عنوانی سے پاک منصوبہ ہوگا ‘ احسن اقبال
بدھ 2 دسمبر 2015 16:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بد عنوانی سے پاک منصوبہ ہوگا ‘ پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اس منصوبے میں کرپشن کے امکانات موجود نہیں ۔46 ارب ڈالر میں سے 40 ارب ڈالر نجی اور سرمایہ کاروں اور نجی شعبہ کے ذریعے توانائی کے منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے جبکہ باقی 6 ارب ڈالر انفراسٹرکچر کے دیگر منصوبوں کے لئے چین کی طرف سے فراہم کئے جائیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کیلئے اس سلسلے میں شعور بیدار کرنے کی مہم چلانی چاہیے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ وزیراعظم نوازشریف اور چینی صدر کے وژن کی عکاسی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ایک فریم ورک ہے اس کے تحت کئی منصوبے آتے ہیں اس میں چینی فنانسنگ کے علاوہ پاکستان اپنے ترقیاتی بجٹ اور عا لمی مالیاتی اداروں کے تعاون سے مختلف شعبوں میں کام کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری سے کسی ایک صوبے یا علاقے کو نہیں بلکہ اس خطے کے تین ارب عوام کو اس کا فائدہ ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور میں شامل ہورہاہے سی پیک کا منصوبہ پاکستان کا تقدیر بدل دیگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.