الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے پولنگ اسکیم جاری کردی
بدھ 2 دسمبر 2015 16:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے پولنگ اسکیم جاری کردی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے سے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسکیم جاری کردی گئی۔ پولنگ اسکیم کے تحت پنجاب کے 12 اضلاع میں 14 ہزار470 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ‘ انتخاب کیلئے40 ہزارپولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ‘ انتخاب کیلئے 14 ہزار470 پریذائیڈنگ آفیسرڈیوٹی سرانجام دیں گے جہاں 80 ہزاراسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسراور40 ہزارپولنگ افسرڈیوٹی دیں گے ‘ 14 ہزار470 پریذائیڈنگ آفیسرڈیوٹی دیں گے۔
دوسری جانب 12 اضلاع میں جنرل نشستوں پر31 ہزار848 امیدوارحصہ لیں گے اور5 ہزار251 امیدواروں میں چیرمین،وائس چیرمین کی نشستوں پرانتخاب ہوگا ‘ پنجاب کے12 اضلاع میں چیرمین،وائس چیرمین کیلئے18امیدوار ‘ جنرل نشستوں پر 520 امیدواربلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ‘انتخابات میں مرد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 99 لاکھ 33 ہزار 883 ہے اورخواتین رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 78 لاکھ 99 ہزار52 ہے ‘ مجموعی طورپرایک کروڑ 78 لاکھ 32 ہزار935 ووٹرحق رائے دہی استعمال کریں گے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسریمرحلے کیلیے پولنگ 5 دسمبرکو ہوگی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘امریکی میڈیا کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.