کراچی کی چالیس ہزار ایکڑ زمین کو دوبارہ الاٹ نہ کرنے سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی

بدھ 2 دسمبر 2015 16:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) کراچی کی چالیس ہزار ایکڑ زمین کی دوبارہ الاٹمنٹ روکنے سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں دائرکردی گئی ہے۔ درخواست ٹرانپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے سربراہ عادل گیلانی نے دائر کی ۔

(جاری ہے)

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سید عادل علی گیلانی نے سپریم کورٹ میں کراچی کی چالیس ہزار ایکڑ زمین کی دوبارہ الاٹمنٹ روکنے کیلئے درخواست دائر کی ہے،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پرچالیس ہزارایکڑ زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کی گئی تھی جس کے بعد سندھ حکومت زمین دوبارہ من پسند افراد کو الاٹ کررہی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سندھ حکومت کو زمین کی الاٹمنٹ سے روکنے کے احکامات جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :