پاکستان افغان صدراشرف غنی کے آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کامنتظر ہے ‘پاکستانی سفیر

بدھ 2 دسمبر 2015 16:05

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) افغانستان میں پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین نے کہا ہے کہ پاکستان افغان صدراشرف غنی کے آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کامنتظر ہے، مذاکرات تصادم نہیں بلکہ افغانستان اورخطے میں امن قائم کرنے کاذریعہ ہیں ‘ پاکستان اورافغانستان کوآگے بڑھنے کیلئے الزام تراشی ختم کرناہوگی۔

(جاری ہے)

افغان دارالحکومت کابل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان میں پاکستانی سفیر سید ابرارحسین نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی تاریخ ایک جیسی ہے،پاکستان اورافغانستان کی تاریخ اور ہیروز میں مماثلت ہے ،ہمارے سب سے اہم میزائل کا نام افغانی ہیرو کے نام پر ہے ‘پاکستان اور افغانستان کو آگے بڑھنے کیلئے ایک دوسرے پر الزام تراشی بند کرنی ہوگی۔

افغانستان میں قیام امن پورے خطے کے مفاد میں ہے۔

متعلقہ عنوان :