ملٹری پولیس پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے قریب پہنچ چکے ہیں،ڈی آئی جی ساوٴتھ

بدھ 2 دسمبر 2015 16:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹرجمیل نے کہاہے کہ ملٹری پولیس پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے قریب پہنچ چکے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ ملٹری پولیس پر حملے میں القاعدہ اور طالبان سمیت مقامی تنظیم کے عسکری ونگ کے ملوث ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ عینی شاہدین کے بیانات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کافی مددگار ثابت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حملے سے کس کوفائدہ ہو سکتا ہے اس پہلوکی بھی تحقیقات کر رہے ہیں اور جیو فینسنگ کیلئے متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا گیاہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایاکہ گزشتہ رات سے اب تک رینجرز اور پولیس نے متعدد مشتبہ افرادکو گرفتار کیاہے، اس کے علاوہ واقعے کے عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے ہیں، جس کی روشنی میں ہم ملزمان کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل احمد کے مطابق دہشت گردوں نے واردات میں نائن ایم ایم پستول استعمال کیا۔

متعلقہ عنوان :