ڈیرہ ، ضلع ناظم عزیز اللہ خان علیزئی نے ضلع کونسل کا 2015-16ء کا پہلا بجٹ پیش کردیا

بدھ 2 دسمبر 2015 16:09

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) ضلع ناظم عزیز اللہ خان علیزئی نے ضلع کونسل کے اجلاس میں سا ل 2015-16ء کا پہلا بجٹ پیش کر دیا بجٹ کا کل تخمینہ چھ ار ب 31کروڑ 24 لاکھ 81ہزار 610 روپے ہے ضلع ناظم نے تفصیل پیش کر تے ہوئے بتا یا کہ ضلع کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں پانچ ارب دس کروڑ دو لاکھ اٹھتہر ہزار 610روپے اور غیر ترقیاتی فنڈ کی مد میں 32کروڑ 27 لاکھ 95ہزار جبکہ تر قیاتی فنڈ کی مد میں 39 کروڑ 49لاکھ 8ہزار روپے بجٹ میں رکھے گئے ہیں نیبر ہڈ کونسل اور ویلج کونسلز کے لئے 49کروڑ 45لاکھ روپے ایمر جنسی ٹرانسفارمر کے لئے 4کروڑ ٹرانسفارمر کی مرمت کے لئے 50لاکھ بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کی مد میں 50لاکھ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کی مد میں2کروڑ ، سپیشل انیشیٹو پروگرام کی مدمیں 2کروڑ 67لاکھ سڑکوں کی تعمیر کی مد میں 8 کروڑ ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی مدمیں 4کروڑ ، تعلیم کی مد میں 8 کروڑ رکھے گئے ہیں جبکہ سکولوں میں فرسٹ ایڈ کی سہولت کی مد میں صرف 4لاکھ ، صحت کے شعبہ میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی مد میں 4کروڑ ، سولر کے ذریعے زرعی ٹیو ب ویل لگا نے کی مدمیں 2کروڑ ، حیوانات کی بہبو د کے لئے 40لاکھ روپے ، نوجوانوں کی فلاح و بہبو د کے لئے 2کروڑ روپے رکھے گئے ہیں اسی طر ح خواتین کی بہبود کیلئے ووکیشنل ٹریننگ سنٹر ، دستکاری سنٹر ، بنا ئیں جائیں گے اور بیواؤں کو سلائی مشینیں بھی دی جائیں گی ذہین طلباء و طالبات جو امتحانا ت میں پہلی دس پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے ہائی لیول کے سکولز میں جو لائبریری، کمیپوٹر لیب،آئی ٹی لیب اور سائنس لیب سے محروم ہیں ان کو یہ سہولیات پہنچانے کیلئے رقم مختص کی گئی ہے ضلع کونسل کے ہر ممبر کو بیس ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ اور ایک ہزار روپے الاؤنس فی اجلاس ڈسٹرکٹ کونسل غیر ترقیاتی اخراجات میں سے ادا کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

بجٹ پیش ہو نے کے فوراً بعد ضلع ناظم نے بجٹ کی منظوری کے لئے ممبران ڈسٹرکٹ کونسل سے درخواست کی جبکہ جے یو آئی ف کے ممبران شیخ محمد یعقوب ، مشتاق احمد ڈار اور احمد خان و دیگر ممبران جے یو آئی اور آزاد ممبر عبداللہ خان ایڈوکیٹ نے کنوینئر ضلع کونسل سے درخواست کی کہ بجٹ کی منظور ی سے پہلے اس پر بحث کرائی جائے تاکہ اس کے خدو خال سامنے آ سکے اور جمہوری روایات کے مطا بق ممبران اس پر رائے دے سکے لیکن کنوینئر ضلع کونسل جمہوریی روایات کو پامال کر تے ہوئے کہا کہ بجٹ پر بحث کرانے کی ضرورت نہیں ہے اور اپوزیشن کی درخواست کو رد کر دیا اور اس پر ممبران کو رائے دینے کا کہا کہ آپ بجٹ کے حق میں ووٹ دیں اور جس کے بعد پی ٹی آئی ، جماعت اسلامی ، اے این پی اور پیپلز پارٹی پارٹی کے ممبران نے بجٹ کی منظور ی کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ممبران اپوزیشن جن کا تعلق جے یو آئی ف سے ہے نے واک آؤ ٹ کرکے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور اجرت میں بجٹ کی منظور ی کو جمہوریت دشمنی قرار دیا حکومتی ممبرا ن اسمبلی ہارون اعوان ایڈوکیٹ ، و دیگر اپوزیشن ممبران کو باہر بلانے آئے لیکن اپوزیشن ممبران نے ایوان میں واپس جانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اب ہمیں انہیں بتائیں گے کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :