ڈیرہ، ضلع ناظم نے سالانہ بجٹ اپوزیشن کو موقع دےئے بغیر عجلت میں پاس کر وا کے خود اپنے اور ساتھیوں کیلئے خود گڑھا کھودا ہے ، مولانا عبید الرحمان

بدھ 2 دسمبر 2015 16:09

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) ضلع کونسل میں جے یو آئی ف کے پارلیمانی لیڈ ر مولانا عبید الرحمان نے کہا ہے کہ ضلع ناظم نے سالانہ بجٹ اپوزیشن کو موقع دےئے بغیر عجلت میں پاس کر وا کے اپنے اور اپنے ساتھیوں کے لئے خود گڑھا کھودا ہے اور اسی گڑھے میں وہ خود دفن ہونگے ہم ضلع کونسل میں اپوزیشن کا وجو د قائم نہیں کر نا چاہتے تھے لیکن ضلع ناظم اور پی ٹی آئی کے ممبران کی مہربانی سے ضلع کونسل میں اپوزیشن بن گئی ہے اب ہم ٹھیک ٹھاک اپوزیشن کرینگے ساتھیوں سے مشور ہ کر نے کے بعد ہم احتجاج بھی کرینگے اور عدالت کا راستہ بھی ہمارے لئے کھلا ہے وہ نوا ب توحید خان علیزئی کی رہائش گاہ پر ظہرانے سے خطا ب کر رہے تھے ظہرا نے میں ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبرا ن شیخ محمد یعقو ب مشتاق ڈار ، احمد خان ، ساجد دھپ ، قدیم خان قصور یہ ، بدر منیر ، سعد یہ قیو م منیر بلو چ ، جمعہ خان بلو چ ، اکاش چاند ، نور اصغر ، شیخ محمو د الحسن ، شاہد بھانڑی ، امتیاز بلو چ ، و جے یو آئی کے عہدیدار و سابقہ امیدوار شریک تھے مولانا عبید الرحمان نے کہا کہ 39کروڑ پے کا فنڈ جو کہ ضلع کونسل کے بجٹ میں رکھا گیا ہے اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے ہمارے ممبران ضلع کونسل کو کسی قسم کی کوئی پریشانی کی ضرورت نہیں ضلع حکومت سے ہم اپنے ہر ممبر کو دگنے سے بھی تگنا دینگے ہم اقتصادی راہدار میں ڈیرہ کو شامل کیا ہے اور اس راہداری کے لئے تعمیر ہونیوالی چاررویہ سڑک پر کھربوں روپے لاگت آئیگی 70کروڑ روپے ڈیر ہ اور اسکے مضافات کیلئے قدرتی گیس کی فراہمی کی مد میں منظور کرا چکے ہیں جلد ٹینڈر ہونگے وفاقی حکومت سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے ترقیاتی فنڈ کی مد میں 60کروڑ روپے منظور کرائیں ہیں اور اسی طر ح دیگر فنڈ بھی منظور ہو کر ڈی آئی خان آجائینگے ہمیں ضلع کونسل کے معمولی فنڈوں سے کسی قسم کی ترقی کی بو نہیں آرہی ڈیر ہ کی ترقی کیلئے پہلے بھی ہم نے کام کئے بڑے بڑے پراجیکٹ ہم لائیں اور آئندہ کیلئے بھی ڈیرہ کی ترقی کی ضامن جے یو آئی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ بجٹ مطالعے کے بعد اسمبلی سے منظور کرایا جا تا ہے لیکن یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ضلع ناظم کے پڑھنے کے فوراً بعد بحث کے بغیر منظور ہو گیا ہم ان کو بتائیں گے کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے پی ٹی آئی کے جس ممبر کو ضلع ناظم فنڈ نہیں دینگے اس کو بھی ہم دینگے ظہرانے سے خطاب کر تے ہوئے شیخ محمد یعقو ب اور مشتاق ڈار نے کہا کہ ہم حز ب اقتدار کے ساتھ چلنا چاہتے تھے لیکن حزب اقتدار ہمیں ساتھ لے کر نہیں چلی اور انہوں نے خود ہی اپوزیشن بنا دی ہے اب ہم دیکھے گے کہ وہ اپنے چار سال کیسے گزارتے ہیں ہم نہ بکنے والے ہیں نہ جھکنے والے ہیں تنقید برائے اصلا ح کر تے ہیں ہم نے مزاحمت نہیں کی ضلع کونسل میں حکومتی ممبران نے مزاحمت کی آئندہ آنیوالے حا لات اگر ضلع حکومت کیلئے خرا ب ہو ئے تو اس کے ذمہ دار ضلع ناظم ، ضلع نائب ناظم اور حکومتی ممبران ضلع کونسل ہیں ظہرا نے سے ماجد دھپ ، قدیم قصوریہ ، نور اصغر وزیر ، شاہد بھانڑی اور کشور کمار اور ابصر اکرام سدوزئی ، اکرام ایسر نے بھی خطا ب کیا ۔

متعلقہ عنوان :