Live Updates

کراچی : بلدیاتی انتخابات کے لیے پی ٹی آئی نے رات 12 بجے پولنگ اسٹیشن پر رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 دسمبر 2015 16:11

کراچی : بلدیاتی انتخابات کے لیے پی ٹی آئی نے رات 12 بجے پولنگ اسٹیشن پر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 دسمبر 2015 ء) : بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے پی ٹی آئی نے رات 12 بجے ہی سے پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا ہے . رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ پی ٹی آئی کےصوبائی رکن اسمبلی خرم شیر زمان کی جانب سے کیا گیا ہے .

(جاری ہے)

خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پولن اسٹیشنز پر رینجرز کی تعیناتی پر تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا ہے جس کے تحت رات 12 بجے ہی سے پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز کی تعیناتی کی جائے، تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق کے باوجود اگر ایسا نہ کیا تو الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ تشویشناک ہو گا .پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ 5 دسمبر کو حالات خراب ہوئے تو الیکشن کمیشن پر ذمہ داری عائد ہو گی.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات