بھارتی تاجروں کو سارک کے نام پر ڈیوٹی فری زیورات کی نمائش کی اجازت دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

بدھ 2 دسمبر 2015 16:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) بھارتی تاجروں کو سارک کے نام پر ڈیوٹی فری زیورات کی نمائش کی اجازت دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا ہے کہ بھارتی تاجروں کو زیورات کی ڈیوٹی فری نمائش کی اجازت دینے سے تین سے چار ارب روپے کا نقصان ہوگا۔حکومت کی طرف سے سارک کی آڑ میں معیشت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ بھارتی تاجروں کی ڈیوٹی فری نمائش روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔