کراچی بلدیاتی انتخابات، رینجرز کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے گئے‘ نوٹیفکیشن جاری

بدھ 2 دسمبر 2015 16:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر امن و امان کی ذمہ داری رینجرز کو سونپ دی‘ رینجرز کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے گئے‘ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پانچ دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے موقع پر کراچی میں آرمی اور رینجرز امن و امان کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

تمام حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر فوج اور رینجرز کے جوان تعینات کئے جائینگے۔ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر رینجرز کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہونگے۔ رینجرز اہلکار پولنگ سٹیشن کے اندر بھی داخل ہوسکیں گے۔ رینجرز کو کارروائی کرکے گرفتاری کا بھی اختیار حاصل ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے رینجرز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔