خورشید شاہ زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان کل وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے حوالے کریں گے

بدھ 2 دسمبر 2015 16:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کی طرف سے کل جمعرات کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے حوالے کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کل جمعرات کو وفد کے ہمراہ پشاور جائیں گے اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کرکے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان ان کے حوالے کریں گے۔ امدادی سامان میں پچاس ہزار رضائیاں‘ تین جنریٹر سمیت دیگر سامان شامل ہے۔