میاں محمودالر شید نے ملٹری پولیس کے اہلکاروں کی شہادت پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروادی

بدھ 2 دسمبر 2015 16:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے ملٹری پولیس کے اہلکاروں کی شہادت پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروادی ‘وفاقی اور سندھ حکومت سے دہشت گردوں کو فوری گر فتار کر نے کا بھی مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید کی جانب سے جمع کروائی جانیوالی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان کراچی میں ایم اے جناح رووڈ پر دہشت گردوں کی ملٹر ی پو لیس کی گاڑی پر فائر نگ سے لانس نائیک ارشد اور حوالدار راشد کی شہادت کی شدید مذمت کر تا ہے اور اس میں شہید ہونیوالے ملٹری پو لیس کے جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کر تا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کی سر کوبی کے لیے بھر پور اور تیز رفتار اقدامات کر یں اور اس واقعہ کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گر فتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔