میاں محمودالر شید کی قیادت میں تحر یک انصاف کا40ارب کے منی بجٹ کے خلاف ایوان وزیر اعلی کے باہر دھر نا
بدھ 2 دسمبر 2015 16:16
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید کی قیادت میں تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی اور کارکنان کا40ارب کے منی بجٹ کے خلاف پنجاب اسمبلی سے ایوان وزیر اعلی تک احتجاجی ریلی اور ”دھر نہ “‘حکو مت سے فوری طور پر مذکورہ ٹیکسز واپس لینے اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ۔
بدھ کے روزاپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید کی قیادت میں ہونیوالے احتجاج میں تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی میاں اسلم اقبال ‘ڈاکٹر نوشین حامد ‘شانیلا روتھ ‘ملک وحید ڈوگر سمیت دیگر نے شر کت جنہوں نے ہاتھ میں بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر وزیر خزانہ اسحا ق ڈار ‘وفاقی حکومت اور آئی ایم ایف کے خلاف درج تھے پنجاب اسمبلی سے شروع ہونیوالے احتجاج کے دوران اراکین اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر احتجاجی دھر نہ دیا جسکے بعد حکومت کے خلاف نعرے باز ی کرتے ہوئے میاں محمودالر شید کی قیادت میں اراکین اسمبلی اور کارکنان ایوان وزیر اعلی کے باہر پہنچے جہاں پر (ن) لیگ کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمودالر شید نے کہا کہ حکمرانوں نے نئے ٹیکس میں اضافہ کر کے غر یبوں پر ڈراؤن حملہ کیا ہے جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ موجودہ حکمران نااہل ہے اور ان سے قوم کو کسی بھلائی کی توقع نہیں کر نی چاہیے ہم نے 40ارب کے ان ٹیکسز کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد بھی جمع کروادی ہے اور حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری طور پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلائے اور حکومت کے اس عوام دشمن اقدام پر ایوان میں بحث کروائی جائے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.