راولپنڈی، گاڑی کا سلنڈرپھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ،4شدید زخمی

بدھ 2 دسمبر 2015 16:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد کے علاقے میں گاڑی کا سلنڈرپھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ،4شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں گاڑی کا گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا،جس کے نتیجے میں 5افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :