عوامی تحریک مزدوروں،محنت کشوں اور حق حلال کی روزی کمانے اور کھانے والوں کی جماعت ہے،خرم نوازگنڈاپور

بدھ 2 دسمبر 2015 16:16

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء)عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور ،صدر شمالی پنجاب بریگیڈیر(ر)مشتاق احمد،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصور خان نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک مزدوروں،محنت کشوں اور حق حلال کی روزی کمانے اور کھانے والوں کی جماعت ہے ،حالیہ اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعت کے نمائندوں نے پوری سرکاری مشینری کے استعمال کے ساتھ ،دھن،دھونس، دھاندلی کی انتہاکرد ی، الیکشن شفاف ہوتے تو عوامی تحریک کے امیدوارزیادہ تعداد کامیابی حاصل کرتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوامی تحریک کے نو منتخب ممبران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک کے کامیاب ہونے والے کارکنان ڈاکٹر طاہرالقادری کے جاں نثارسپاہی ہیں،عوام کی خدمت کے لئے دن رات ایک کر دیں گے۔