اکیاسی سالہ بیوہ گزشتہ دس سال سے پنشن کے حصو ل کیلئے دھکے کھانے پر مجبور

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2015 16:19

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔02 دسمبر۔2015ء) عدالتی احکامات کے باوجود اکیاسی سالہ ضعیف العمر بیوہ گزشتہ دس سال سے پنشن کے حصو ل کے لیے خوارہو رہی ہیں،مارکیٹ کمیٹی کے افسران نے پنشن جاری کرنے سے انکار کردیا تفصیل کے مطابق چک نمبر673/14گ ب کی رہائشی 81سالہ اللہ جوائی بیوہ حاجی محمد رمضان جس کا خاوند 2007میں انتقا ل کرگیا 2007سے 81سالہ ضعیف العمر بیوہ اللہ جوائی پنشن کے حصول کے لیے روزانہ مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کے چکر لگالگاکر تھک چکی ہے مگر شنوائی نہ ہونے پر اللہ جوائی نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، سیکرٹری مارکیٹنگ اینڈ فنانس ایگریکلچرل سمیت ماتحت اداروں کو تحریری درخواستیں دی جس پر عملدرآمد کی بجائے مارکیٹ کمیٹی کے افسران نے ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا سپریم کورٹ آف پاکستان ، لاہورہائی کورٹ لاہور نے پنشنر ہولڈر کو فی الفور فیکشن اور ری فیکشن پنشن دینے کا حکم جاری کررکھا ہے جس پر مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کے افسران نے عملدرآمد کرنے کی بجائے عدالتی احکامات کو بھی ہوا میں اڑادیا بیوہ اللہ جوائی81سالہ ضعیف العمرنے خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، چیف سیکرٹری پنجاب ڈائریکٹر پنجاب ای اینڈ ایم ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ میری پنشن اور بقایا جات فی الفور جاری کروائیں۔