قومی شناختی کارڈ کی نئی پالیسی کا نوٹیفکیشن موصول نہ ہونے پرسائلین اور عملہ پریشان

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2015 16:19

قومی شناختی کارڈ کی نئی پالیسی کا نوٹیفکیشن موصول نہ ہونے پرسائلین ..

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔02 دسمبر۔2015ء) نادر ا حکام کی غفلت کے باعث قومی شناختی کارڈ کی نئی پالیسی کا تحصیل سطح پرنادرا سنٹر کو نوٹیفکیشن موصول نہ ہونے کی بناء پر سائلین اور نادرا کا عملہ سخت پریشانی میں مبتلا ہے، ہم قومی شناختی کارڈ بنانا چاہتے ہیں نادرا عملہ تاریخ پیدائش سرٹیفکیٹ مانگتا ہے سائلین ، ہمیں نئی پالیسی کا نوٹیفکیشن موصول نہ ہوا ہے نادرا حکام تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے قومی شناختی کے اجراء کے لیے ہرقسم کی شرائط جس میں تاریخ پیدائش سرٹیفکیٹ سمیت نکاح نامہ وغیرہ جیسی دستاویزات پیش کرنے کی پابندی کے خاتمہ کا اعلامیہ جاری کیا گیا مگر کئی روز گذرنے کے باوجودنادرا کے تحصیل اور ریجنل دفاتر کو کوئی احکامات نہ بھجوائے گئے جس سے سائلین اور عملہ کے درمیان آئے روز توتکار کے باعث سائلین اور نادرا کا عملہ سخت پریشان ہے سائلین نے چیئرمین نادرا سے مطالبہ کیا ہے کہ نادرا کی طرف سے جاری کی گئی نئی پالیسی کا جلد سے جلدنوٹیفکیشن تحصیل دفاتر کو بھجوایاجائے تاکہ شہری نادرا کی نئی پالیسی سے مستفید ہوسکیں