عوام ہی قوت کا سرچشمہ ہیں،عبدالشفیق

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2015 16:19

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔02 دسمبر۔2015ء )عوام ہی قوت کا سرچشمہ ہیں،نظریے کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے عوام کو با اختیار بنانا ہو گاجمہوریت کا سب سے بڑا مقصد غربت و افلاس کا خاتمہ اور منصفانہ معاشرہ کا قیام ہے تا کہ کوئی غریب اپنے حق سے محروم نہ رہے - اس سلسلے میں وزیر اعلی شہباز شریف کی اصلاحات اور پالیسیاں ایک ایسے نظام حکومت کے لئے ہیں جو عوام پرور اور گڈ گورننس پر مبنی ہو اور سرکاری وسائل غریبوں کی فلاح پر خرچ ہوں کیونکہ یہی جمہوریت کا اصل مقصد ہے-ان خیالات کا اظہارعبدالشفیق میوتحصیل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) نے اپنے بیان میں کیا انہو ں نے کہا کہ جمہوریت قانون کی حکمرانی کا نام ہے جبکہ آمریت معاشرہ میں بے انصافی ، جبر اور لاقانونیت کو آگے بڑھاتی ہے - پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جہاں پر کسی ڈکٹیٹر کی کوئی گنجائش نہیں ہے - پاکستان کی بقا اور ترقی جمہوریت سے مشروط ہے اور وزیر اعلی شہباز شریف کا سیاسی وژن بھی یہی ہے کہ پاکستان کو قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق فلاحی معاشرہ بنایا جائے جہا ں پر عدل و انصاف کی حکمرانی ہو اور فراہمی انصاف کے قانونی ذرائع تک ہر بے آسرا مظلوم کی مکمل رسائی ہو - یہی اسلامی نظریہ ہے اور جمہوریت کی اصل ذمہ داری بھی ہے -انہوں نے کہا کہ اسلام کے سنہرے اصولوں کی روشنی میں پاکستان میں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لئے مسلم لیگ (ن) کو شاں ہے اور انشاء اللہ جمہوریت کے تسلسل سے قیام پاکستان کے مقاصد پورے ہونگے انہو ں نے کہا کہ شریف برادران ہمارا قیمتی و قومی اثاثہ ہیں جنہو ں نے جمہوریت اور عوام کی خاطر بے پناہ قربانیا ں دی ہیں ۔