ریسکیورز کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2015 16:20

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔02 دسمبر۔2015ء )ریسکیورز کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر ریسکیو1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ آفس میں کھلی کچہری کا انعقاداچھی کارکردگی پر سٹاف میں تعریفی اسنا د بھی تقسیم۔تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ ریسکیو 1122 آفس میں کھلی کچہری منعقد کی گئی جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر نے کی ،کھلی کچہری میں تمام سٹاف نے بھرپور شمولیت اختیارکی،کھلی کچہری کا مقصد سٹاف کے مسائل سے آگاہی اور ان کا ازالہ تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے سٹاف سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکے سٹاف کے مسائل کا حل ان کی اولین تر جیح ہے ۔ ریسکیورز کی سالانہ کارکردگی پر سٹاف کو سراہا گیااور اچھی کارکردگی پر سٹاف میں تعریفی اسنا د بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر بشارت حمید،کنٹرول روم انچارج اخلاق احمد فاروقی،ٹرانسپورٹ مینٹینس انچارج وحید انور،اکاونٹ آفیسر محمد فرحان،شفٹ انچارجز،لیڈ فائر ریسکیورز اور میڈیا فوکل پرسن ملک ابرار بھی موجود تھے۔کھلی کچہری میں سٹاف نے اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے متعلقہ ونگ کو جلد از جلد مسائل کو حل کرنے کا حکم دیا۔