ورچوئل یونیورسٹی کی کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے اراکین کی تقریبِ حلف برداری

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2015 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔02 دسمبر۔2015ء)ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان میں کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے اراکین کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔یونیورسٹی کے تمام کیمپسزمیں موجود طلباء نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے حلف اُٹھایا۔

(جاری ہے)

ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر نوید اے ملک نے ایم اے جناح کیمپس میں اراکین سے حلف لیا۔ ورچوئل یونیورسٹی کی یہ سٹوڈنٹ سوسائٹیطلباء کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہے تاکہ وُہ تعلیمی اور معاشی قابلیت کے ساتھ اخلاقی اور سماجی میدان میں بھی بھرپور طریقے سے کامیابی حاصل کرسکیں۔