پنجاب فوڈاتھاڑٹی کابغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے اورصفائی کی انتہائی ناقص صورت حال،پروڈکشن ایریا کی غیر مناسب صورت حال کے خلاف کریک داون جا ری

بدھ 2 دسمبر 2015 16:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) پنجاب فوڈاتھاڑٹی کابغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے اورصفائی کی انتہائی ناقص صورت حال،پروڈکشن ایریا کی غیر مناسب صورت حال کے خلاف کریک داون جا ری ہے ۔ گزشتہ روز پنجاب فوڈ اتھاڑٹی کی ٹیموں نے مادر ملت روڈ پر واقع اللہ ہو ہوٹل کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبا رکرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کا م کرنے،مکھیوں کی موجودگی،واشنگ ایریا میں گندگی اورکھانے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔

اس کے علاوہ پائپ سٹاپ پر واقع اللہ توکل ہوٹل اورچاچا ظہیر چٹخارہ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،مکھیوں کی موجودگی،واشنگ ایریا میں گندگی،کھانے کی اشیا ء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے اور کاؤنٹر نسب نہ کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح لجپال ہوٹل کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،مکھیوں کی موجودگی،واشنگ ایریا میں گندگی،کھانے کی اشیا ء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے ، کچن میں واشروم اور کاؤنٹر نسب نہ کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا اسی طرح ٹاؤن شپ میں واقع الرحمان اسپیشل کوالٹی برگر اینڈ شوارما کو غیر میعاری کیچپ استعمال کرنے،بغیر فوڈ لائسنس کاروبا رکرنے اور ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔

اس کے علاوہ گرین ٹاؤن میں واقع غیر میعاری کیچپ ،بغیر فو ڈ لائسنس کاروبار کرنے اور ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔علاوہ ازیں بسم اللہ نصیب علی ریسٹورنٹ اینڈ فاسٹ فوڈ کو واشنگ ایریا میں گندگی اور غیر مناسب سیوریج کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔داتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے داتا دربار کے ایریا میں واقع ہجویری سویٹس کو صفائی کی انتہائی ناقص صورت حال،پروڈکشن ایریا کی غیر مناسب صورت حال،فوڈ پراڈکٹس کی پروڈکشن کی تصدیق نہ ہونے،پروڈکشن ایریا میں واشروم،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،

کھانے کی اشیاء فرش پر رکھنے،مٹھائیوں میں چوہوں اور کیڑے مکوڑوں کی غلاظت اور پروڈکشن ایریا میں چوہوں کی موجودگی کی بنا پر سر بمہر کردیا۔

اس کے علاوہ غزنوی سویٹس کو صفائی کی انتہائی ناقص صورت حال،پروڈکشن ایریا کی غیر مناسب صورت حال،فوڈ پراڈکٹس کی پروڈکشن کی تصدیق نہ ہونے،،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،کھانے کی اشیاء فرش پر رکھنے اور پروڈکشن ایریا میں چوہوں کی موجودگی کی بنا پر سر بمہر کردیا۔ راوی ٹاؤن کی ٹیم نے شاہدرہ میں واقع خالد زعفرانی ہوٹل کو گزشتہ روزسربمہر کیا تھا لیکن ہوٹل مالک نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اجازت لیے بغیر غیر قانونی طور پر کھول لیا جس وجہ سے اسے دوبارہ سر بمہر کردیا گیا اورمتعلقہ تھانہ میں ایف۔

آئی۔آر درج کراکر دو افراد کو گرفتار کرا یا گیا۔اس کے علاوہ رائے خان ملک شاپ کو ہدایات پر عمل نہ کرنے اور بغیر فوڈ لائسنس کاروبارکرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیاجبکہ اتفاق نان شاپ، محمدی ہوٹل اور حفیظ ہوٹل کوہدایات پر عمل نہ کرنے، کی بنا پر جرمانہ عائد کیا۔علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے کینال روڈ پر واقع نیا واٹر شاپ کو ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے اور بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔

اس کے مرغزارکالونی میں واقع علاوہ بی۔ایم ملک شاپ کو جعلی فوڈ لائسنس ،صفائی کی ناقص صورت حال اور ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ پاکیزہ نان شاپ، فوجی ہوٹل اور پاکیزہ ریسٹورنٹ کو صفائی کی ناقص صورت حال، بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔

متعلقہ عنوان :