لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب تیز رفتار مزدے اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی

بدھ 2 دسمبر 2015 16:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) ) لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب تیز رفتار مزدے اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ پولیس ناکے کے قریب تیز رفتار مزدے اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ جاں بحق افراد میں سے ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔ زخمی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :