لاہور؛حضرت داتا گنج بخش کے سالانہ عرس وحضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت ،پولیس ہائی الرٹ

بدھ 2 دسمبر 2015 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) حضرت داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کے علاوہ حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کرتے ہوئے پولیس کو ہائی الرٹ کردیا۔ گذشتہ روز ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے حضرت امام حسین کے چہلم کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ جلوس کے راستے پر موجود تمام رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا ہے اور کسی بھی شخص کو تلاشی کے بغیر داخل ہونیکی اجازت نہیں۔

(جاری ہے)

جلوس کے راستے پر سی ڈی و کیمروں کو نصب کیا گیا ہے اور گرد ونواح کی عمارات پر سنائیر تعینات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین کے چہلم کے جلوس میں شرکاء کو حفاظتی حصار سے گذارا جائیگا۔ جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھروگیٹس کے علاو ہ میٹل ڈیٹکٹر سے چیکنگ کی جائے گی۔ کسی غیر متعلقہ شخص کی موجودگی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چہلم کے جلوس کے لئے مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے جس کی وہ خود مانیٹرنگ کررہے ہیں ڈی سی او لاہور نے سکیورٹی انتظامات پر اطمنان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :