فوتیگی میں جانے والے میاں بیوی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، موٹرسائیکل چھین کر فرار

بدھ 2 دسمبر 2015 16:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) الصبح فوتیگی میں جانے والے میاں بیوی کو موٹرسائیکل پر سوار 3ڈاکوؤں نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پیسے اور موٹرسائیکل چھین لی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز الصبح اسلم نامی شخص اپنی بیوی کے ہمراہ فوتیگی میں شامل ہونے کے لئے جارہا تھا کہ راوی روڈ پر موٹرسائیکل پر سوار 3ڈاکوؤں نے انہیں لوٹ لیا اور موٹرسائیکل ایل ای زیڈ 8598چھین کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کو فوری اطلاع دی گئی جس نے موٹرسائیکل کی کال چلوادی جبکہ ڈاکوؤں نے راوی روڈ، رائے ونڈ سٹی، اسلام پورہ، شفیق آباد میں ڈکیتی کی وارداتیں کیں۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایل او ایس روڈ سمن آباد کے علاقے میں ٹرالی کون شاپ سے چور لاکھوں روپے مالیت الائے رم اور ٹائر چوری کرکے فرار ہوگئے۔ چوروں نے رات گئے دکان کے تالے توڑ کر واردات کی اور فرار ہوگے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔