پنجاب حکومت نے محکمہ صحت کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد نئے قائم ہونے والے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کو برڈ ورڈ روڈ پر دفاتر فراہم کر دئیے

بدھ 2 دسمبر 2015 16:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) پنجاب حکومت نے محکمہ صحت کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد نئے قائم ہونے والے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کو برڈ ورڈ روڈ پر دفاتر فراہم کر دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے حکومت سے افسران کی تنخواہوں اور دفاتر کی تزئین وآرائش کے لے 23کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز طلب کر لیے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے موجودہ محکمہ صحت کو دوحصوں میں تقسیم کر دیا ہے ۔ اور نیا پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر قائم کر دیا ہے ۔ سیکرٹری ٹو وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر جاوید احمد قاضی کو اس نئے شعبے کا سیکرٹری بھی تعینات کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :